Thursday , February 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کا بولنگ ایکشن درست کرانے کیلئے پی سی بی سرگرم

حفیظ کا بولنگ ایکشن درست کرانے کیلئے پی سی بی سرگرم

لاہور ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کا غیرقانونی بولنگ ایکشن درست کرانے کیلئے انھیں نیشنل اکیڈمی طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی کی ریویو کمیٹی محمد حفیظ کے ایکشن پر کام کرے گی۔ تربیت کے ہر 10 دن بعد آف سپنر کا بائیو مکینک ٹسٹ ہو گا۔ خیال رہے کہ یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹسٹ کے دوران محمد حفیظ کی 80 فیصد گیندیں 11 سے 17 ڈگری تک پائی گئی تھیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن میں کہنی کا خم پندرہ ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔ نیشنل اکیڈمی میں ایکشن کی درستگی کے بعد محمد حفیظ دوبارہ بولنگ ٹسٹ کے لئے آئی سی سی سے اپیل کریں گے۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں گیند بازی نہیں کرا سکیں گے۔ محمد حفیظ کو اب دوبارہ بولنگ ایکشن کا ٹسٹ دینا ہو گا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دو سال میں 3 مرتبہ رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے ایمپائرز نے رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق محمد حفیظ کو 14 روز کے اندر اپنا بائیو مکنیک ٹسٹ دینا تھا۔

TOPPOPULARRECENT