Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

حفیظ کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

دبئی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میںپاکستان نے 248رنز کی کامیابی بھلے ہی حاصل کی ہے لیکن اسے اپنے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی خبر بھی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ میچ عہدیداروں نے محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی رپورٹ دی ہے اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان کے حوالے

دبئی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میںپاکستان نے 248رنز کی کامیابی بھلے ہی حاصل کی ہے لیکن اسے اپنے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی خبر بھی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ میچ عہدیداروں نے محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی رپورٹ دی ہے اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان کے حوالے کردی گئی ہے ۔ اس طرح 34سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی قرار دی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے بعد ٹسٹ ‘ ونڈے اور ٹوئنٹی 20میں محمد حفیظ کی بولنگ پر کافی قریبی نظر رکھی جائے گی اور آئندہ 21دنوں کے اندر حفیظ کو معائنے کے مرحلے سے گذرنا ہوگا تاہم نتیجہ آنا تک حفیظ کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT