Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کا 28جنوری کو بائیو مکینک ٹسٹ

حفیظ کا 28جنوری کو بائیو مکینک ٹسٹ

لاہور۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزے بہت جلد کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست کر دی ہے۔ پہلے تو بورڈ کاخیال تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد محمد حفیظ کا ٹسٹ کروایا جائے، لیکن اس کی رپورٹ 14 روز میں موصو

لاہور۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا تجزے بہت جلد کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست کر دی ہے۔ پہلے تو بورڈ کاخیال تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد محمد حفیظ کا ٹسٹ کروایا جائے، لیکن اس کی رپورٹ 14 روز میں موصول ہوتی،اس طرح وہ ورلڈ کپ کے 2 میچوں میں بولنگ نہیں کر سکیں گے۔پی سی بی چاہتاہے کہ حفیظ کے ٹسٹ کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مل جائے، تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی فیصلہ ہو جائے۔ اگر ایکشن درست ہو جاتا ہے تو حفیظ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم مقابلوں میں بھی بولنگ کیلئے دستیاب ہو سکیں۔

جنیدایم آرآئی ٹسٹ سے خائف
کراچی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ کے میدانوں میں بیٹسمینوں کا ڈرانے والے پاکستان فاسٹ بولر جنیدخان ایم آر آئی ٹسٹ سے خوفزدہ ہیں۔فاسٹ بولروں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دلیر ہوتے ہیں اور تیز گیندیں کرنے کے لئے پوری توانائی صرف کرتے ہیں۔صوابی سے تعلق رکھنے والے جنید خان بھی اپنی تیز بولنگ اور کرکٹ میں جارحانہ انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنید خان ایم آر آئی ٹسٹ کروانے سے اس لئے گریز کرتے ہیں کہ انہیں ایم آر آئی مشین میں جانا پسند نہیں ہے۔وہ یہ ٹسٹ کرواتے وقت گھبراجاتے ہیں یہ جدید مشین جس میں ٹسٹ کے لئے مریض کو دس سے بارہ منٹ مشین کے اندر رکھا جاتا ہے اور اس دوران تیز آوازیں آتی ہیں اور کمزور دل لوگ یہ ٹسٹ کروانے سے گھبراتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید خان ایم آر آئی ٹسٹ کرانے سے گھبراتے ہیں اکثر اس مشکل ٹسٹ کے لئے ڈاکٹر زان کی ہمت بندھاتے ہیں اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں کہ وہ یہ ٹسٹ کروائیں۔عضلات کی جکڑن کی زخم کے لئے بھی جنید خان کو مشکل سے اس ٹسٹ کے لئے رضامند کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT