Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کی بولنگ پر دوبارہ پابندی کا خدشہ

حفیظ کی بولنگ پر دوبارہ پابندی کا خدشہ

دبئی ۔20 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کے ایکشن کو ایک مرتبہ پھر مشتبہ قراردیا گیا ہے۔ سری لنکا کیخلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں حفیظ کے ایکشن کو مشتبہ قراردیا گیا۔میچ آفیشلز نے آئی سی سی کو مطلع کیا کہ انہیں37 سالہ اسپنر کے ایکشن کے قانونی ہونے کے حوالے سے تحفظات ہیں اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو بھی دیدی گئی ہے۔حفیظ کے بولنگ ایکشن کا آئی سی سی کے قانونی ضابطوں کے تحت 14 دن کے اندر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا لیکن اس دوران انہیں بولنگ کرنے کی اجازت ہو گی ۔حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں بولنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر بولنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT