Tuesday , December 11 2018

حفیظ کی ٹسٹ رپورٹ 7 دن میں متوقع

لاہور۔3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ڈاکٹر سہیل سلیم ہندوستان سے وطن واپس پہنچ گئے۔پی سی بی نے محمد حفیظ کے غیر قانونی بولنگ ایکشن کا غیر رسمی ٹیسٹ کروانے کے لئے انہیں ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ چینائی بھیجا تھا۔ٹسٹ کی رپورٹ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں پی سی بی کو موصول ہوجائے گی۔رپورٹ میں م

لاہور۔3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ڈاکٹر سہیل سلیم ہندوستان سے وطن واپس پہنچ گئے۔پی سی بی نے محمد حفیظ کے غیر قانونی بولنگ ایکشن کا غیر رسمی ٹیسٹ کروانے کے لئے انہیں ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ چینائی بھیجا تھا۔ٹسٹ کی رپورٹ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں پی سی بی کو موصول ہوجائے گی۔رپورٹ میں محمد حفیظ کے ایکشن میں آئی سی سی کے قانون کے مطابق بہتری نظر آئی تو پی سی بی پھر باضابطہ طور پر محمد حفیظ کے ایکشن کے ٹسٹ کے لئے آئی سی سی سے درخواست کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا اپنے طور پر ٹسٹ کرایا ہے ، اجازت ملنے کی صورت میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ٹسٹ لینے کی درخواست کی جائے گی۔ آئی سی سی کی منظور شدہ سری رام یونیورسٹی لیب کے آرتھو اسکوپی اینڈ اسپورٹس سائنز کے انچارچ رمیش سبرامنیم نے کہا ہے کہ 7 جنوری تک پی سی بی کو رپورٹ مل جائے۔

TOPPOPULARRECENT