Monday , June 25 2018
Home / دنیا / حقانی نیٹ ورک کے اعلیٰ سطح کے کمانڈرس کے سر پر 3 کروڑ ڈالر انعام

حقانی نیٹ ورک کے اعلیٰ سطح کے کمانڈرس کے سر پر 3 کروڑ ڈالر انعام

واشنگٹن 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان میں قائم خوفناک حقانی نیٹ ورک کے 5 اعلیٰ سطحی قائدین کے بارے میں ایسی کوئی اطلاع فراہم کرنے پر جس کے نتیجہ میں اُن کی گرفتاری ممکن ہوسکے، 3 کروڑ امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے انصاف پروگرام کے تحت اِس انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماضی میں حقانی نیٹ ورک کے قائد سراج الدین حقانی کی گرفتاری کی وجہ بننے والی اطلاع فراہم کرنے پر 50 لاکھ امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا جسے اضافہ کرکے ایک کروڑ امریکی ڈالر کردیا گیا ہے۔ حقانی نیٹ ورک طالبان سے الحاق رکھنے والا گروپ ہے۔

TOPPOPULARRECENT