Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / حقانی نیٹ ورک کے شورش پسند ڈرون حملے میں ہلاک

حقانی نیٹ ورک کے شورش پسند ڈرون حملے میں ہلاک

اسلام آباد ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 5 شورش پسند پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔ بغیر پائلٹ کا طیارہ جسے سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے، نے گذشتہ شب شمالی وزیرستان کے دتاخیل میں واقع الوارہ منڈی کے ایک کمپاونڈ میں دو میزائلس داغے۔ دریں اثناء ایک سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ میزائلس سے کمپاونڈ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ شورش پسند اسی کمپاونڈ میں چھپے ہوئے تھے جو مارے گئے۔ ان کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے بتایا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر یہ بات بتائی۔ ہلاکتوں کی قطعی تعداد کی توثیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ وزیرستان کا وہ علاقہ صحافیوں کی رسائی سے باہر ہے۔ 2000ء کے اوائل سے ہی شمالی وزیرستان القاعدہ اور طالبان کا گڑھ رہاہے۔ دریں اثناء دفترخارجہ نے ڈرون حملوں کی یہ کہہ کر مذمت کی ہے کہ ڈرون حملے بہاری سرحدی مطلق العنان اور بین الاقوامی قوانین کے مغائر ہے۔

TOPPOPULARRECENT