حقوق اطفال ہفتہ تقاریب کا انعقاد

کریم نگر 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز) آج کے بچے کل کے شہری ہیں ان کی مکل جسمانی و نفسیاتی نشو نما و فروغ کیلئے آنگن واڑی مراکز کو حکومت قائم کی ہے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ جمہ کو کلا بھارتی میں محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے زیر اہتمام یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ حقوق اطفال ہفتہ تقاریب کے افتتاحی پروگرام کو ضل

کریم نگر 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز) آج کے بچے کل کے شہری ہیں ان کی مکل جسمانی و نفسیاتی نشو نما و فروغ کیلئے آنگن واڑی مراکز کو حکومت قائم کی ہے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ جمہ کو کلا بھارتی میں محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے زیر اہتمام یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ حقوق اطفال ہفتہ تقاریب کے افتتاحی پروگرام کو ضلع کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ ان کے سنہری مستقبل کیلئے راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضلع میں 3900 آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ 0.5 سال کی عمر کے 3.5 لاکھ بچوں کی تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کھیل کود سے ان کے مکمل فروغ کیلئے اور شعور بیداری کے لئے سعی کی جارہی ہے ۔ ضلع میں 4000 آنگن واڑی ورکرس ،4000آنگن واڑی آیا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہر سنٹر میں 10-15 بچے ہیں سرکاری اسکولوں میں تجربہ کرا اساتذہ مفت کتب ملبوسات دوپہر کا کھانا دیتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ اولیاء طلباء اپنے بچوں کو خانگی اسکولوں میںداخل کروا رہے ہیں تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی سکریٹری بالا بھاسکر نے کہا کہ ضلع میں بھیک مانگنے والے بچوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے 6-14سال کے عمر کے تمام بچوں کو اسکولوں میں شریک کروائیں ۔ بچوں کو مدرسہ میں شریک کروانے کی ذمہ داری متعلقہ ہیڈ کلسٹرس کی و منڈل ایجوکیشنل آفیسر کی ہے ۔ بچوں کے مستقبل کیلئے تمام کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع متمم تعلیمات کے لنگیا ، خواتین و اطفال بہبود عہدیدار موہن ریڈی، ڈی سی پی او پروین ،سی ڈبلیو سی لکشمی راج ،کمریا مادھوی و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT