Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حقہ سنٹر پر پولیس کی کارروائی ، بیرونی سگریٹ کا ذخیرہ ضبط

حقہ سنٹر پر پولیس کی کارروائی ، بیرونی سگریٹ کا ذخیرہ ضبط

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اپل پولیس ڈپو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے ایک حقہ سنٹر سے بھاری مقدار میں بیرونی سگریٹ ضبط کرلئے ۔ ایس او ٹی کے مطابق اپل بس ڈپو کے قریب حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 28 سالہ تروپتی اور 24 سالہ ساجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو حقہ سنٹر چلا رہے تھے ۔ ایس او ٹی پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونی برانڈ کے سگریٹ پر مشتمل 13ڈبوں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے حقہ سنٹر سے مختلف اقسام کے فلیورس اور حقہ کلیہ کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے میٹریل پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT