Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حق تعلیم قانون میں ترمیم کرنے مرکز سے نمائندگی

حق تعلیم قانون میں ترمیم کرنے مرکز سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 17؍ جنوری ( سیاست نیوز) حق تعلیم قانون میں ترمیم کے لئے مرکز سے مطالبہ کرتے ہوئے خانگی اسکولوں میں غریب طلبہ کے لئے 25 فیصد کوٹہ کو لازمی بنانے ریاستی حکومت کی جانب سے زور دیا جا رہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے مرکز کو اس سلسلہ میں مکتوب لکھنے پر غور کیا ہے ۔ حق تعلیم قانون میں لازمی کوٹہ کو شامل کیا جانا چاہئے ۔ یہ قانون  2012 میں بنایا گیا لیکن اس پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ہائیکورٹ نے حال ہی میں ریاستی حکومت کو 2016 تعلیمی سال سے حق تعلیم قانون پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس فنڈس کی کمی ہے ۔ اس لئے وہ قانون کے اصولوں میں نرمی لانے کے لئے مرکز سے مطالبہ کر رہی ہے ۔ حکومت کا استدلال ہے کہ ریاست میں سرکاری اسکولوں کی کافی تعداد پائی جاتی ہے اس لئے طلبہ کو حق تعلیم قانون کے تحت پیسہ خرچ کرتے ہوئے خانگی اسکولوں میں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT