Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / حق معلومات قانون سے باہر رکھنے کے خلاف پاکستانی ہندوؤں کا احتجاج

حق معلومات قانون سے باہر رکھنے کے خلاف پاکستانی ہندوؤں کا احتجاج

پشاور۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی اقلیت ہندو برادری نے آج صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو حق معلومات قانون تک رسائی سے محروم کردینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔آل پاکستان ہندو حقوق تحریکیں کے پرچم تلے احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے روبرو منعقد کیا گیا ۔ کیونکہ اقلیتوں کو حق معلومات قانون کے دائرے کار سے باہر رکھا گیا ہے ۔ اقلیتی گروپ کے قائدین نے الزام عائد کیا کہ حکومت ان کے مستحقہ حقوق ادا نہیں کررہی ہے اور انہیں متعصبانہ رویہ کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ حق معلومات قانون تک رسائی سے محروم کردینے سے اقلیتیں اور ان کے شہری و سیاسی حقوق کی اہمیت کم ہوجاتی ہے ۔ صدر نشین انسانی حقوق کمیشن ہارون سرب دیال نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT