Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حق معلومات پر عمل آوری کیلئے شعور بیداری پرزور

حق معلومات پر عمل آوری کیلئے شعور بیداری پرزور

نظام آباد:8؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے قانون حق معلومات کے متعارف ہونے کے بعد اس کی عمل آوری کی جارہی ہے اوراس کے بارے میں شعوربیدار کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انچارج وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی، کمشنر سیول سپلائیز و سینئر آئی اے ایس عہدیدار پارتھا سارتھی نے کل تلنگانہ یونیورسٹی میں موجودہ دور میں

نظام آباد:8؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے قانون حق معلومات کے متعارف ہونے کے بعد اس کی عمل آوری کی جارہی ہے اوراس کے بارے میں شعوربیدار کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انچارج وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی، کمشنر سیول سپلائیز و سینئر آئی اے ایس عہدیدار پارتھا سارتھی نے کل تلنگانہ یونیورسٹی میں موجودہ دور میں عوامی تعلقات کے عنوان پر منعقدہ قومی سمینار سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ملک بھر میں قانون حق معلومات کا انقلاب برپا ہوا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر پی ایل ویشویشور رائو نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوامی تعلقات کی انجام دہی میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہوئی تبدیلیاںگلوبل ولیج کی حیثیت سے ہونے والی تبدیلیوں میں سوشل میڈیا کی کارکردی بھی اہمیت کے حامل ہے اور صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور یہ عوام کی آواز ہے۔ رجسٹرار پروفیسر لمبادری نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوامی تعلقات کی بنیاد پر ہی ترقی یقینی ہوگی۔ آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیشور رائو و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT