Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حلال و حرام کی تمیز کیساتھ تجارت کرنے والوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی

حلال و حرام کی تمیز کیساتھ تجارت کرنے والوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں ہیرافوڈ فیاکٹری کا افتتاح و مخاطبت

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں ہیرافوڈ فیاکٹری کا افتتاح و مخاطبت
حیدرآباد۔11جنوری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے ہیرا فوڈایکس لارج اسکیل مینو فیکچرنگ اینڈ پیکنگ فیکٹری کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیانت داری‘منصوبہ بندی اور حلال وحرام کی تمیز کے ساتھ تجارت کرنے والوں کو اللہ تعالی دنیا او رآخرت میں کامیابیا ں نصیب فرماتا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میںبڑے پیمانے پر انڈسٹری قائم کرنے پر ایم ڈی ہیرا گرو پ آف کمپنیز محترمہ نوہیرا شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذکورہ انڈسٹری کو تلنگانہ کی ترقی میں اہمیت کاحامل قراردیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ محترمہ نوہیرا شیخ نے تلنگانہ میںپہلی فوڈ انڈسٹری کے قیام کے ذریعہ تلنگانہ کی ترقی میں پیش رفت کی ۔جناب محمدمحمو دعلی نے دیانت داری او رایمانداری کے ساتھ تجارت کرنے والوں کی کامیابی کو یقینی بتایا اور کہاکہ ریاست تلنگانہ میں انڈسٹریز قائم کرنے والوں کو کئی ایک مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکنہ تعاون کرنے تیار ہے۔کے سی آر کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت نئی ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ ہے تاکہ ریاست کو ہر میدان میں ترقی کی سمت تیزی کے ساتھ گامزن کیا جائے انہوں نے اعتماد پلی میں فوڈ انڈسٹری کے قیام کومعین آباد علاقہ کی عوام کے لئے روزگار کی ضمانت بھی قراردیا۔نہوں نے ہیرا فوڈایکس کی مینجنگ ڈائرکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اگر مضبوط ارادوں کے ساتھ کسی بھی فیلڈ میں قدم رکھتی ہیں تو بیشک انہیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے جس کی مثال محترمہ نوہیرا شیخ سے لی جاسکتی ہے، جنہوں 20سے زائد مختلف کمپنیوں کا قیام عمل میں لاکر ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جناب محمود علی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہیرا فوڈایکس کے تمام پروڈکٹس ملک کے ہر حصہ میں پھیل جائیں گے۔ محترمہ عالمہ نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہر انسان کی کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مددشامل ہوتی ہے اور جو انسان اللہ تعالیٰ سے دستِ تعاون دراز کرتا ہے وہ کبھی خالی نہیں ہوتے۔ انہوں نے ہیرا پروڈکٹس کے معیار، واجبی دام اور ناپ تول کاخاص خیال رکھنے کا تیقن دیا نوہیرا شیخ نے کہا ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر رائو اور ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی انڈسٹری کے قیام میں تعاون کیا اور حکومت کی جانب سے مستقبل میں مزیدتعاون فراہم کرنے کا تیقن دیاہے ۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہیرا فوڈایکس میں 70فیصد خواتین کو روزگار سے مربوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر مسٹر یادیا رکن اسمبلی حلقہ رچیوڑلہ، شیخ معراج ربانی اور دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویزایڈیٹر گواہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ جناب اعظم علی خرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے شروع کردہ آن لائن تجارت کی ستائش کی۔ سراج الرحمن، شیخ معراج ربانی( سعودی عرب) ، شاہنواز بیگ کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT