Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں جنگ ، اردن کے سرحدی علاقے میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد 64 ہزار ہوگئی

حلب میں جنگ ، اردن کے سرحدی علاقے میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد 64 ہزار ہوگئی

عمان ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حلب کے اطراف حالیہ ہفتوں میں جنگ کی وجہ سے اردن کے ساحلی علاقوں میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد اضافہ ہوکر 64 ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔ اردن کے سرحدی محافظین نے کہا کہ اپریل میں مزید 50 ہزار پناہ گزین سرحدی علاقے میں پھنسے ہوئے تھے ۔ جنوری سے اب تک ان کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہدالت اور روکبانے چوراہوں پر سخت صیانتی معائنے کئے جارہے ہیں ۔ سرحد کے محافظین نے کہا کہ اب سرحد پر تقریباً 64 ہزار شامی پناہ گزین موجود ہیں ۔ ان میں وہ 5 ہزار شامی بھی شامل ہیں جو گزشتہ ہفتہ صرف 24 گھنٹے میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT