Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے سے اردغان اور پوٹین کا اتفاق

حلب میں جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے سے اردغان اور پوٹین کا اتفاق

انقرہ ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین نے شام کے شہر حلب میں جنگ بندی کی معاملت کی خلاف ورزی روکنے سے اتفاق کیا ہے ۔ دونوں قائدین نے آج فون پربات کی ۔ ترکی صدارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں قائدین نے کہا کہ جنگ بندی معاملت کی خلاف ورزی کو روکا جانا چاہئیے ۔ کریملن کے ترجمان ڈیمیتری پسکوف نے بھی صدر ترکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی توثیق کی ۔

TOPPOPULARRECENT