Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں روس کی جنگ بندی کے اعلان پر عمل آوری

حلب میں روس کی جنگ بندی کے اعلان پر عمل آوری

حلب ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شام کے دوسرے اہم شہر حلب میں باغیوں کے قبضہ والے علاقوں میں 10 گھنٹوں کی جس جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، اس پر عمل آوری شروع ہوگئی جس کا اہم مقصد عام شہریوں کو خوف و دہشت کے ماحول سے باہر نکالنے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور خودسپرد ہونے والے باغیوں کو بھی وہاں سے نکل جانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ نام نہاد ’’انسانی بنیاد پر جنگ بندی‘‘ روس کی جانب سے دوسری بار کی گئی ہے اور حکومت روس حلیفوں کا کہنا ہیکہ جنگ بندی کے ا طلاق سے وہاں محصور لوگوں کے تخلیہ کا  ایک اچھا موقع ہے جبکہ گذشتہ میں جب یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا تو اس وقت کسی نے بھی تخلیہ نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT