Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / حلب میں عارضی جنگ بندی میں تین روز کی توسیع

حلب میں عارضی جنگ بندی میں تین روز کی توسیع

دمشق ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کی وزارت دفاع نے شام کے جنگ زدہ شمالی شہر حلب میں جمعرات کو طے پائی عارضی جنگ بندی میں مزید تین دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں امریکہ اور روس نے متفقہ طور پر جمعرات اور جمعہ کے ایام میں حلب میں عارضی جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا جس کے بعد روس نے اپنی جانب سے مزید تین دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ شہر میں ابترانسانی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے اور مجموعی طورپر جنگ بندی کا عرصہ پانچ دن کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ حلب اور اللاذقیہ گورنری میں بھی لاگو ہوگا۔درایں اثناء امریکہ نے شام میں جنگ بندی سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن زیادہ سے زیادہ وقت کیلئے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں روس کے ساتھ بھی رابطے قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT