Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / حلب میں فضائی حملہ ‘10 بچے اور 5 خواتین ہلاک

حلب میں فضائی حملہ ‘10 بچے اور 5 خواتین ہلاک

بیروت 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حقوق انسانی گروپ نے آج ادعا کیا کہ شمالی صوبہ حلب میں شامی فوج کے فضائی حملے میں کم از کم دس بچے اور پانچ خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ شامی حقوق انسانی گروپ نے کہا کہ مہلوک بچوں کی عمریں 4تا 10 سال کے درمیان ہیں اور پانچ خواتین بھی بیاریل بم حملوں میں ہلاک ہوگئیں۔ یہ حملے کل کئے گئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ تل قرہ نا

بیروت 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حقوق انسانی گروپ نے آج ادعا کیا کہ شمالی صوبہ حلب میں شامی فوج کے فضائی حملے میں کم از کم دس بچے اور پانچ خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ شامی حقوق انسانی گروپ نے کہا کہ مہلوک بچوں کی عمریں 4تا 10 سال کے درمیان ہیں اور پانچ خواتین بھی بیاریل بم حملوں میں ہلاک ہوگئیں۔ یہ حملے کل کئے گئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ تل قرہ نامی ٹاون میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ گروپ نے ادعا کیا کہ اس بمباری کے نتیجہ میں کئی مکانات وغیرہ کو بھی نقصان پہونچا ہے اور کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ حقوق انسانی گروپ کی جانب سے اکثر و بیشتر شام کی بشار الاسد حکومت پر بیاریل بم استعمال کرنے پر تنقیدیں کی جاتی ہیں اور کہا جاتاہے کہ اس سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT