Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / حلب میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری

حلب میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری

دمشق 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی شہر حلب پر شدت پسند باغیوں کی جانب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومتی عمل داری والے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ جمعے کے روز شدت پسند تنظیموں کے حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک 13 رکنی اتحاد نے حلب کی جانب پیش قدمی اور اس شہر کو

دمشق 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی شہر حلب پر شدت پسند باغیوں کی جانب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومتی عمل داری والے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ جمعے کے روز شدت پسند تنظیموں کے حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک 13 رکنی اتحاد نے حلب کی جانب پیش قدمی اور اس شہر کو ’آزاد‘ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ان عسکریت پسند تنظیموں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا گروہ النصرہ فرنٹ بھی شامل ہے، جب کہ اس اتحاد کا نام انصار الشریعہ رکھا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق باغیوں کی کوشش ہے کہ وہ حلب کے مغربی حصے میں داخل ہو جائیں، جو ابھی تک دمشق حکومت کی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT