Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / حلب پر دوبارہ قبضے کا شامی باغیوں کا دعویٰ

حلب پر دوبارہ قبضے کا شامی باغیوں کا دعویٰ

دوبئی 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شامی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس نے صدر بشار الاسد کیحامی فوج کو شکست دے کر حلب شہر کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق فوج نے شہر کے کئی علاقوں پر دوبارہ اپنا کنٹرول کر لیا ہے ۔ حلب پر گزشتہ تین ہفتوں سے حکومت حامی فوج کا کنٹرول تھا اور گذشتہ اتوار سے باغیوں اور فوج کے درمیان شہر پر کنٹرول کو لے کر شدید لڑائی جاری تھی۔گزشتہ ایک ہفتے میں اس لڑائی میں 500 سے زائد باغی اور 130 عام شہری مارے گئے ہیں۔باغیوں نے کل شہر پر قبضے کا دعوی کیا اور سرکاری ٹی وی نے شام دیر گئے بتایا کہ فوج نے حلب شہر کے جنوب میں واقع فوجی احاطے کے کئی اہم حصوں پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کر لیا ہے ۔جیش الفتح شامی باغی گروپ نے کل اسد حامی فوج کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر بھی اپنا قبضہ کرلیاتھا۔باغیوں نے کل حلب میں جنوبمغربی راموسا سے ایک نیا راستہ کھول دیا اور شہر کو سرکاری فوج کے گھیرے سے آزاد کرا لیا۔ راموسا میں بھاری جنگ اور فضائی حملے جاری ہیں۔ راموسا میں سرکاری فوج کا اڈہ ہے ۔دریں اثنا عرب اور کردش جنگجوؤں کے اتحاد نے منبج شہر سے دولت اسلامیہ کو شکست دے کر بڑیکامیابی حاصل کی ۔ منبج پر کنٹرول کے لئے گزشتہ دو ماہ سے شدید لڑائی جاری تھی۔

TOPPOPULARRECENT