Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / حلب کی لڑائی معطل کردینے کے منصوبہ پر بشارالاسد غورکرنے تیار

حلب کی لڑائی معطل کردینے کے منصوبہ پر بشارالاسد غورکرنے تیار

دمشق ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی صدر بشارالاسد نے آج کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس منصوبہ کا جائزہ لینے کیلئے تیار ہیں، جس میں شمالی شہر حلب میں لڑائی کو ’’منجمد‘‘ کردینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ صدر اسد کو اقوام متحدہ قاصد اسٹیفان ڈی مستورا اپنی مساعی کے اہم نکات سے واقف کرایا ہے۔ یہ بیان دمشق میں منعقدہ بات چیت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اسد نے کہا کہ یہ تجویز قابل غور ہے اور اس بارے میں مزید کچھ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ حلب میں سلامتی پھر سے قائم ہوجائے۔ یہ مستورا کا شام کو دوسرا دورہ ہے جبکہ انہیں امن قاصد کے طور پر جولائی میں مقرر کیا گیا تھا۔ 30 اکٹوبر کو مستورا نے شام کیلئے لائحہ عمل پیش کیا تھا جس میں مقامی علاقوں میں لڑائی معطل کردینے کی تجویز ہے تاکہ امدادی سامان آگے بڑھ سکے اور امن بات چیت کیلئے ماحول سازگار ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT