Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / حلب کے 93 فی صد حصہ پر شامی فوج کا قبضہ

حلب کے 93 فی صد حصہ پر شامی فوج کا قبضہ

ماسکو، 10 دسمبر (رائٹر) شام کے حلب شہر کے 93 فی صد حصہ پر شام کی سرکار کا قبضہ ہوگیا ہے اور اس درمیان آج 20سے زیادہ لوگوں نے اس شہر کے باغیوں کے کنٹرول والے مشرقی حصہ کو چھوڑ دیا ہے ۔یہ اطلاع روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے دی ہے ۔روسی خبررساں ایجنسی ”انٹر فیکس ” کے مطابق 1200 باغیوں نے بشارالاسد سرکار کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔دریں اثنا سرکاری فوج حلب کے خالی کرائے گئے مشرقی حصہ سے بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام کررہی ہے ۔

 

یمن میں داعش کا خودکش بم دھماکہ، 35 ہلاک
عدن ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک فوجی کیمپ پر داعش کے خود کش بم بردار حملے میں کم از کم 35 سپاہی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ دولت اسلامیہ گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔شہر کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا ۔ یہاں فوجی جوان اپنی تنخواہ لینے جمع ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT