Saturday , May 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی آرمورکی ترقی کیلئے 50 کروڑ کی منظوری پر اظہار تشکر

حلقہ اسمبلی آرمورکی ترقی کیلئے 50 کروڑ کی منظوری پر اظہار تشکر

آرمور اسکیل سوسائٹی کی عمارت کیلئے 50 لاکھ روپئے منظور کرنے یادداشت پیش
آرمور۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارکا راما راؤ ( کے ٹی آر ) سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے اپنی ڈی پی آر پراجکٹ رپورٹ حوالے کی اور آرمور حلقہ اسمبلی کے لئے 50 کروڑ روپئے منظور کرنے پر وزیر کے ٹی آر اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ آرمور اسکیل سوسائٹی عمارت کیلئے 50 لاکھ منظور کرنے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی آرمور نے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری سے بھی ملاقات کی اور انہیں درخواست پیش کی کہ حلقہ اسمبلی آرمور کے نندی میٹ منڈل میں ڈگری کالج اور سوشیل ٹریبل ویلفیر ہاسٹل منظور کریں۔ اس کے علاوہ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے مسلم مائناریٹیز کیلئے ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ اور اردو زبان کی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن یہاں کے مسلم مائناریٹیز کا احساس ہے کہ یہاں حلقہ اسمبلی آرمور میں مسلم کمیونٹی کیلئے صحیح طور پر ترقیاتی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ یہاں کے مائناریٹیز کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ حلقہ اسمبلی کے شہر آرمور، پرکٹ و دیگر علاقوں میں مسلم شادی خانوں کا اعلان کیا گیا لیکن بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک اراضی بھی مختص نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ آرمور گرلز جونیر کالج میں لکچرر کے پوسٹ اور دیگر مسائل موجود ہیں اس طرف رکن اسمبلی آرمور کی توجہ ضروری ہے اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے رکن اسمبلی آرمور سے نمائندگی بھی کی جاچکی ہے۔

گلبرگہ میں خطرناک سڑک حادثہ
ٹینکر اور جیپ کی ٹکر، 5افراد ہلاک۔4زخمی
گلبرگہ ۔22نومبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ہمنا آباد روڈ پر 21نومبر کی صبح ایک ڈیزل ٹینکر اور جیپ کار کی ٹکر کے سبب 5افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔ تمام مہلوکین اور زخمی افراد جیپ کار میں سوار تھے ۔ یہ لوگ موضع رٹکل کی ایک شادی میںشرکت کیلئے جارہے تھے کہ یہ حاد ثہ پیش آیا ۔ مہلوکین میں 60سالہ گنگا دھر ، 42سالہ بھیما شنکر، 11سالہ اجول، 42سالہ ملیکارجن اور 35سالہ پرجول شامل ہیں۔ چار زخمیوںکو خانگی اور سرکاری ہسپتالوںمیں شریک کروادیا گیا ہے۔ گرامین پولیس اسٹیشن گلبرگہ میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT