Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حلقہ اسمبلی الاگڈہ میں ضمنی انتخاب

حلقہ اسمبلی الاگڈہ میں ضمنی انتخاب

وائی ایس آر کانگریس امیدوار اکھیلا پریہ بلامقابلہ منتخب

وائی ایس آر کانگریس امیدوار اکھیلا پریہ بلامقابلہ منتخب
حیدرآباد /24 اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس امیدوار اکھیلا پریہ حلقہ اسمبلی الاگڈہ کے ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں، جس کی الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی شوبھا ناگی ریڈی عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقہ میں 8 نومبر کو رائے دہی کرانے کا اعلان کیا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس نے شوبھا ناگی ریڈی کی دختر اکھیلا پریہ کو اپنا امیدوار بنایا تھا، جب کہ تلگودیشم اور کانگریس نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، جس کی وجہ سے آزاد امیدواروں نے بھی دست برداری اختیار کرلی، اس طرح مسز اکھیلا بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ اس موقع پر مسز اکھیلا نے انھیں امیدوار بناے پر صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کے علاوہ کانگریس، تلگودیشم اور آزاد امیدواروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی والدہ آنجہانی شوبھا ناگی ریڈی کے خوابوں کو پورا کرنے اور حلقہ اسمبلی الاگڈہ کو مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کے لئے شب و روز کام کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT