Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی بیدر میں 61فیصد سے زائد رائے دہی

حلقہ اسمبلی بیدر میں 61فیصد سے زائد رائے دہی

بیدر 14؍فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی رائے دہی عمل میں آئی ۔ رائے دہی صبح 7بجے سے شروع ہوی رائے دہی مراکز پر رائے دہندے صبح کے اوقات میں حق رائے دہی مراکز آتے ہوئے دیکھے گئے دوپہر ایک بجے تک دائے دہی کا 28.55فیصد رہا۔ دوپہر 3بجے تک 44.14فیصد اور 5بجے تک رائے دہی کا تناسب 61 فیصد سے زائد رہا۔ رائے دہی مارکز پر خواتین رائے دہندوں کی تعداد اس مرتبہ گھر وں سے نکل کر رائے دہی مراکز پہنچی اور رائے دہی کا فیصد کچھ حد تک بڑھا۔ ایک دوجگہ پر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں بحث و تکرار دیکھی گئی۔ بی ۔جے ۔پی۔ کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ قدیم شہر بیدر میں ایک دو رائے دہی مراکز پر بوگس رائے دہی ہوئی ہے۔ بیدر شہر کے علاوہ جنواڑہ اور مالیگاؤں سرکل میں بھی جوش وخروش دیکھا گیا۔ رائے دہی مراکز پر پولیس کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے تھے۔ جناب ایازخان امیدوار جنتا دل (ایس) جناب محمدرحیم خان امیدوار کانگریس اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ڈاکٹر این دھرم سنگھ اور رکن قانون ساز کونسل رگھوناتھ ملکاپورے نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ بیدر کے ڈپٹی کمشنر انوراگ تیواری اور یس۔پی۔ امرت پرکاش نکم نے رائے دہی کو پر امن ماحول میں کرنے کیلئے گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT