Tuesday , December 11 2018

حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں کانگریس امیدوار وشنو وردھن ریڈی کی لہر

آنجہانی جناردھن ریڈی کے فرزند کو زبردست عوامی تائید ، کامیابی کا یقین
حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں کانگریس کے امیدوار وشنو وردھن ریڈی نے آج مختلف ڈیویژنس کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کی عوام نے انہیں تیقن دیا کہ وہ اس مرتبہ جوبلی ہلز سے وشنو وردھن ریڈی کو کامیاب بنائیں گے تاکہ ایوان اسمبلی میں ان کی موثر نمائندگی ہو اور تمام مسائل ہوسکیں ۔ وشنو وردھن ریڈی کے اس دور میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی ۔ کئی مقامات پر کانگریسی امیدوار کی گلپوشی کی گئی ۔ وشنو وردھن ریڈی کا دعویٰ ہے کہ انہیں بلالحاظ مذہب و ملت تمام طبقات کی تائید و حمایت حاصل ہے ۔ دوسری جانب ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وشنو وردھن ریڈی کی انتخابی مہم میں پیپلز فرنٹ یا مہا کوٹمی میں شامل تلگو دیشم ، سی پی آئی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے کیڈر نے مشترکہ طور پر مہم چلائی ۔ وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ساری ریاست میں کانگریس کی زیر قیادت مہا کوٹمی کی لہر چل رہی ہے اور حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں بھی کانگریس کی لہر ہے ۔ راہول گاندھی اور صدر تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے دورہ نے وشنو وردھن ریڈی کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب آج انتخابی مہم کا اختتام ہوگیا ۔ وشنو وردھن ریڈی کے مطابق انہوں نے جوبلی ہلز کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پارٹی منشور کے علاوہ اپنا خود کا منشور و منصوبہ بھی تیار کیا ہے اور کامیابی کے بعد اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز کردیں گے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ وشنو وردھن ریڈی کی انتخابی مہم میں نوجوانوں نے بڑی سرگرمی سے حصہ لیا ۔ ضعیف مرد و خواتین بھی ان کی مہم کے حصہ بنے رہے ۔ جوبلی ہلز حلقہ میں آندھرائی باشندوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آندھرائی باشندوں سے بطور خاص مہا کوٹمی کے امیدوار وشنو وردھن ریڈی کے حق میں اپنے ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وشنو وردھن ریڈی کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں مسلم رائے دہندوں کی بھی زبردست تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے عوام سے بار بار یہی اپیل کی کہ 7 دسمبر کو اپنے ووٹ کا استعمال ان کے حق میں کریں اور اسی طرح کامیاب بنائیں جس طرح ماضی میں آنجہانی پی جناردھن ریڈی اور خود انہیں کامیاب بنایا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT