Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی دوباک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات

حلقہ اسمبلی دوباک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات

گجویل 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزنسمین سے سیاستداں بننے میں ہمت افزائی کرنے کے علاوہ حلقہ اسمبلی دوباک کے عوام مجھے رکن پارلیمنٹ بنانے میں اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگاکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر میں عوام کا شکر گذار ہونے کے علاوہ حلقہ دوباک ان کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب رک

گجویل 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزنسمین سے سیاستداں بننے میں ہمت افزائی کرنے کے علاوہ حلقہ اسمبلی دوباک کے عوام مجھے رکن پارلیمنٹ بنانے میں اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگاکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر میں عوام کا شکر گذار ہونے کے علاوہ حلقہ دوباک ان کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر کوتہ پربھاکر ریڈی نے آج مستقر دوباک میں ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کے اشتراک اور رکن اسمبلی مسٹر رام لنگا ریڈی کی زیرصدارت معقد کئے گئے جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دوباک حلقہ کے ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے مسٹر پربھاکر ریڈی کی بلا لحاظ مذہب و ملت کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کرنے کے علاوہ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انھیں تہنیت پیش کی۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ 14 سال کی جہد مسلسل سے علیحدہ تلنگانہ قائم ہونے تک اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لگاتار جدوجہد کرنے والے چیف منسٹر و سربراہ ٹی آر ایس کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ اُنھوں نے اس موقع پر حلقہ اسمبلی دوباک کے عوام کو تیقن دیا کہ وہ وزیراعلیٰ مسٹر چندرشیکھر راؤ سے مساعی کرتے ہوئے حلقہ دوباک کے عوام کے دیرینہ بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے عاجلانہ اقدامات کریں گے اور انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے عوام بلا لحاظ مذہب و ملت مدد کریں تب ہی سنہرے تلنگانہ کے خواب کی عنقریب تکمیل ہوگی۔ اس جلسہ سے رکن اسمبلی دوباک مسٹر رام لنگاریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوباک حلقہ کے عوام جس مقصد سے میری کامیابی کیلئے کام کیا اُن کے ہر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے رکن پارلیمنٹ مسٹر پربھاکر ریڈی نے تیقن دیا۔ واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر کوتہ پربھاکر ریڈی کا آبائی حلقہ دوباک ہی ہے۔ اس تہنیتی تقریب میں ٹی آر ایس منڈل صدور ایم پی ٹی سی سرپنچ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT