Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی مدہول کی ترقی میرا نصب العین

حلقہ اسمبلی مدہول کی ترقی میرا نصب العین

دفتر منڈل پریشد کی عمارت کا سنگ بنیاد، رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب
مدہول /20 مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی طرف گا مزن ہے مسٹر کے چندر شیکھررائو وزیر اعلی نے تلنگانہ کی ترقی کا جو خواب دیکھا تھا اس کو شرمندہ تعبیر کر نے کیلئے پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے آج دفتر منڈل پر جا پر یشد کی عمارت کا سنگ بنیاد تقریب سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ منڈل پر جا پر یشد آفیسس اور دفتر تحصیل کی عمارتیں نا قص ہو نے کی سبب نئی تعمیر ی کام کروا رہے ہیں جس سے دفتروں کی عمارتوں کو مستحکم کر تے ہوئے ان دفاتر کے تحت عوامی کام کاج کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ مدہول منڈل پر جا پر یشد دفتر کی عمارت کا فی بو سیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے وزیر اعلی سے نمائندگی کر نے پر انہوں نے مذکورہ عمارت کیلئے 85 لا کھ روپئے منظور کئے جس سے مدہول منڈل پر یشد آفس کی  تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی مدہول کی ترقی میری زندگی کا اہم مقصد ہے میں اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کرتا رہونگا حلقہ مدہول کے دیگر منڈلس جن میں کو بیر ، کنٹالہ ، و دیگر منڈلس کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے بھی حکومت کو شاں ہیں  نیز مدہول تحصیل دفتر کی عمارت بھی کا فی بو سیدہ ہو چکی ہے اس کیلئے وزیر اعلی سے نمائندگی کی گئی ہے اور عنقریب وزیر اعلی نے دفتر تحصیل مدہول کی عمارت کیلئے بھی خصوصی بجٹ منظور کر نے کا تیقن دیا ہے انہوں نے کہاکہ آج لا بدی گرام پنچایت کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا جو 13 لا کھ روپئے کی لا گت سے تعمیر کی جا ئے گی اسی طرح مزید 13 لا کھ روپئے سے رام ٹیک گرام پنچا یت کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا اس موقع پر جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول ، انو شاء سائی بابا صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، محتر مہ لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل ، جناب اعجا زالدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، مسٹر بی انیل سرپنج مدہول ، سریندر ریڈی کو آپر یٹوسوسا ئٹی چیر مین مدہول ،وجیا بھارتی رمیشن ایم پی ٹی سی مدہول ، پروین دیسائی ایم پی ٹی سی مدہول ، جناب افروز خان ٹی آر ایس پارٹی صدر منڈل مدہول ، عارف الدین تروڑا سر پنج ،جناب سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی ، جناب نظیر احمد سا بقہ وارڈ ممبر ، جناب عمران خان ، جناب سنجے شندھیے ، سنجیو سا بقہ وارڈ ممبر ، کشن پتنگے ، نا گیش شاستری کے علاوہ ٹی آر ایس قائد ین منڈ ل کے ایم پی ٹی سی و دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT