Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی مکتھل کیلئے 4 مکانات منطور

حلقہ اسمبلی مکتھل کیلئے 4 مکانات منطور

مکتھل /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام موہن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں اور مستحقین کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے عاجلانہ طور پر مستحق افراد کو حوالے کرنا چاہتی ہے تاکہ تمام غریبوں کیلئے ان کا اپنا ذاتی مکان ہو ۔ مسٹر رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل تحصیلدار آفس میں محکہ مال اور ہاوزنگ کے اعلی عہدیداروں کیس اتھ ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی مکتھل مسٹر دیوری ملپا کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس میں ان خیالات کااظہار کیا ۔ ان قائدین نے اس جائزہ اجلاس میں بتایا کہ ریاستی حکومت غریبوں اور سمتحقین کیلئے بنائے جانے والے ا ن مکانات پر فی کس پانچ لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ لہذا عہدیداروں کو اس سلسلہ میں جلد پیشرفت کرتے ہوئے اس کارروائی کو آگے بڑھائیں ۔ اس کے علاوہ ان قائدن کی اطلاع کے بابت حلقہ اسمبلی مکتھل کیلئے چار سو ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری عمل میں آئی ہے جس میں 200 رکن اسمبلی کے کوٹہ اور 200 انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی مکتھل کے کوٹہ کے تحت منطوری دی گئی ہے اور ان مکانات کو حلقہ اسمبلی مکتھل کے جملہ پانچ منڈلس میں تقسیم کیا جائے گا ۔جس کی تفصیلی بتاتے ہوئے ان قائدین نے صحافیوں سے کہا کہ مکتھل منڈل کیلئے 120 مکانات جبکہ مانگور منڈل کیلئے 80 مکانات اور اوٹکور منڈل کیلئے 80 مکانات اور نروامنڈلہ کیلئے 40 اور آتماکور منڈل کیلئے 80 مکانات کو منظور کیا گیا ہے ۔ ان قائدین نے عہدیداروں سے خواہش کیکہ وہ اس کے تعمیراتی کاموں کے آغاز کیلئے جلد از جلد لائحہ عمل ترتیب دیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی ، ہاوزنگ ڈپٹی انینئیر مسٹر سریندر گوڑ ، مسٹر رامیش راتھوڑ ایکزیکیٹیو انجینئیر مکتھل اے ای وجئے کمار ، آتماکور ، اے ای راج شیکھر کے علاوہ مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT