Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری

حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ضلع میدک کے ایک حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔ 20 جنوری کو حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کے لئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش بنور لعل نے یہ بات بتائی اور کہاکہ نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ کے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہوگی۔ 28 جنوری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ دستبرداری کی آخری تاریخ 30 جنوری ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT