Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے ذاکر علی کا پرچہ نامزدگی داخل

حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے ذاکر علی کا پرچہ نامزدگی داخل

نلگنڈہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی حج کمیٹی رکن و نائب صدر نشین ریاستی کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب محمد ذاکر علی نے آج حلقہ اسمبلی نلگنڈہسے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلف نامہ اردو میں دستیاب نہ رہنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ضلع میں ا

نلگنڈہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی حج کمیٹی رکن و نائب صدر نشین ریاستی کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب محمد ذاکر علی نے آج حلقہ اسمبلی نلگنڈہسے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلف نامہ اردو میں دستیاب نہ رہنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ضلع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف عطاء کرنے کے باوجود عہدیدار اس کی عمل آوری میں تساہلی برت رہے ہیں۔ انہوں نے آر ڈی او نلگنڈہ پر زور دیا کہ وہ اردو میں حلف نامہ فراہم کریں۔ بعد ازاں جناب محمد ذاکر علی نے انگریزی میں حلف نامہ پڑھتے ہوئے اللہ کے نام پر حلف لیا۔ انہوں نے ضلع نظم و نسق کی لاپرواہی سے ریاستی الیکشن کمیشن کو واقف کروانے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT