Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی پرگی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

حلقہ اسمبلی پرگی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

پرگی۔ 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر ٹرانسپورٹس مہیندر ریڈی نے پرگی حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور پرگی منڈل کے جعفر پلی کے قریب 1800 کروڑ روپئے سے پائپ لائنس کی تنصیب کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سے کہا کہ ریاستی حکومت ہر گاؤں کی ترقی کے لئے سڑکوں کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 1000 کروڑ روپئے اور سڑکوں کے لئے 700 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے اور پرگی میں ایک مسلم ہاسٹل بی سی کے لئے ایک ہاسٹل کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مشن کاکتیہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 1092 تالابوں کی صفائی کیلئے رقمی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء تک ہر گھر کو نل کی سہولت کی دی جائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرگی اسمبلی حلقہ کے عوام کو مشورہ دیا کہ حکومت کے ترقیاتی کاموں اور تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کیلئے تعاون کریں۔ اس پروگرام میں پرگی رام موہن ریڈی رکن اسمبلی، سابق رکن اسمبلی پریشور ریڈی، ایم پی پی جیوتی کوآپشن ممبر محمود، تحصیلدار دیوجا، MPDP دجیاپا، لال کرشنا پرساد اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT