Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے مسلم امیدوارکو کانگریس ٹکٹ دینے کا مطالبہ

حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے مسلم امیدوارکو کانگریس ٹکٹ دینے کا مطالبہ

سنگاریڈی۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ عبدالغنی ریاستی سکریٹری کانگریس کو حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے کانگریس پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ میدک ضلع اقلیتی کانگریس قائدین کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ ضلع میدک میں مسلم رائے دہندوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پٹن چیرو اسمبلی حلقہ سے شیخ عبدالغنی کو کانگریس پارٹی امیدوار بنانے کیلئے د

سنگاریڈی۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ عبدالغنی ریاستی سکریٹری کانگریس کو حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے کانگریس پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ میدک ضلع اقلیتی کانگریس قائدین کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ ضلع میدک میں مسلم رائے دہندوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پٹن چیرو اسمبلی حلقہ سے شیخ عبدالغنی کو کانگریس پارٹی امیدوار بنانے کیلئے دہلی میں کانگریس پارٹی ہائی کمان سے مسلسل نمائندگی کی گئی ہے۔ حلقہ اسمبلی پٹن چیرو میں 40ہزار مسلم رائے دہندوں کی موجودگی کے بارے میں کانگریس ہائی کمان سے نمائندگی کی جاچکی ہے۔ پونالہ لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس سے شیخ عبدالغنی ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ میدک یا حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس خصوص میں ڈگ وجئے سنگھ انچارج کانگریس سے بھی نمائندگی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT