Monday , July 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ اسمبلی کوڑنگل کیلئے چیف منسٹر کے پانچ تحائف

حلقہ اسمبلی کوڑنگل کیلئے چیف منسٹر کے پانچ تحائف

کوڑنگل۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین پرگتی بھون حیدرآباد میں ریاستی وزیر مہیند رریڈی کی زیر قیادت حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے ٹی آر ایس انچارج مسٹر گروناتھ ریڈی سابق رکن اسمبلی ، ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ، ایم ایل سی نریندر ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین عید کی مبارکباد دینے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی۔ تمام حضرات نے حلقہ اسمبلی کوڑنگل کی ہمہ جہت ترقی کیلئے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر مبنی یادداشت حوالے کی۔ عام طور پر وزراء کے لئے ہی ملاقات کے لئے بڑی مشکل سے وقت دینے والے چیف منسٹر کے سی آر نے کوڑنگل کے قائدین کو بروقت ملاقات کا وقت فراہم کرنے کو فال نیک قرار دیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے تمام حالات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے پانچ اہم ترقیاتی کاموں کی یکسوئی کے تحائف کا اعلان کیا۔ منڈل دولت آباد اور بمرس پیٹ میں جونیر کالجوں کی تعمیر، کوسگی میں بس ڈپو کا قیام، کوڑنگل میں فائر اسٹیشن کا قیام، سرکل انسپکٹر پولیس دفتر کی منظوری و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے اندرون ایک یوم جی او کی اجرائی کا تیقن دیا۔

سڑک حادثہ میں پریس کلب دوباک کے صدر راج ملو شدید زخمی
دوباک۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک منڈل میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں آوارہ کتا آڑے آنے کی وجہ سے گاڑی سے گر کر دوباک منڈل پریس کلب کے صدر راج ملو شدید زخمی ہوئے فوری اسپتال کو روانہ کیا گیا۔کانگریس دوباک انچارج ڈاکٹر شراون کمار ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین نے ان کی عیادت کی۔

TOPPOPULARRECENT