Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حلقہ سکندرآباد میں چھایا رتن کو سماج کے مختلف طبقات کی تائید

حلقہ سکندرآباد میں چھایا رتن کو سماج کے مختلف طبقات کی تائید

عام آدمی پارٹی کارکنوں اور والینٹرس کے اجلاس سے امیدوار چایا رتن کا خطاب

عام آدمی پارٹی کارکنوں اور والینٹرس کے اجلاس سے امیدوار چایا رتن کا خطاب
حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے عام آدمی پارٹی امیدوار شریمتی چھایا رتن ریٹائرڈ آئی اے ایس نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں سماج کے مختلف طبقات کی زبردست تائید حاصل ہورہی ہے ۔ انہوں نے آج حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے عام آدمی پارٹی کارکنوں اور والینٹرس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ربط پیدا کریں اور عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں سے واقف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو کرپشن اور بے قاعدگیوں سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سیاسی قائدین انتخابات سے قبل مختلف وعدے کرتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد عوام کو بھلا دیا جاتا ہے ۔سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے تحت کئی علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکندرآباد کے تمام پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ تعلیم اور صحت کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے چھایا رتن سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے حق میں انتخابی مہم چلانے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کل 15اپریل کو حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہ رائے دہندوں سے ربط قائم کریں گی۔ عام آدمی پارٹی کی مہم دیگر جماعتوں سے مختلف ہے کیونکہ اس پارٹی میں لوگ رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ چھایا رتن نے کہا کہ عوامی فلاحی اسکیمات میں بے قاعدگیوں اور کرپشن کے باعث اس کے فوائد عوام تک نہیں پہنچ پاتے ۔چھایا رتن گذشتہ 35 برس تک ریاستی نظم و نسق میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT