Monday , October 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ شاد نگر کے قائدین میں کوئی گروپ بندی نہیں

حلقہ شاد نگر کے قائدین میں کوئی گروپ بندی نہیں

ٹی آر ایس ریاستی سکریٹری اندے بابیا کی پریس کانفرنس
شاد نگر۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر حلقہ میں ٹی آر ایس پارٹی میں گروپ بندی اور آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی دوڑ میں شامل قائدین کے متعلق الیکٹرانک میڈیا میں پیش کئے جانے کی شاد نگر حلقہ کے تمام منڈل صدور اور پارٹی سینئر قائدین نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس ضمن میں ٹی آر ایس پارٹی ریاستی سکریٹری اندے بابیا نے شاد نگر حلقہ کے پارٹی صدر کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی کیمپ آفس میں منعقدہ پریس میٹ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی شاد نگر حلقہ کے قائدین میں کسی بھی طرح کی گروپ بندی نہیں ہے۔ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے تین سال سے کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی انجیا یادو کی قیادت میں کام کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے اور ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات عوام تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کی خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ آئندہ اس طرح کی خبروں کی اشاعت کا ٹی آر ایس پارٹی سختی کے ساتھ نوٹ لے گی اور اگر ٹی آر ایس پارٹی قائدین بھی کسی بھی طرح کی سازش کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف بھی سخت اقدام کیا جائے گا۔ شاد نگر حلقہ کے ٹی آر ایس پارٹی قائدین، چیف منسٹر کے سی آر اور ایم ایل اے شاد نگر وائی انجیا یادو کی قیادت میں پارٹی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو کامیاب کریں گے۔جھوٹ پر مبنی یا پھر پارٹی قائدین سازشیں کرنے کی کوشش کرنے والوں کے متعلق پارٹی اعلیٰ قائدین کو آگاہ کریں گے۔ شاد نگر کی مضبوط ٹی آرایس پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر سکریٹری تلنگانہ ریاست اندے بابیا اور شاد نگر حلقہ کے تمام منڈل صدور نے اس بات کا حلف لیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ، انجیا یادو اور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر وینکٹ رام ریڈی، راجیش پٹیل ، کے نریندر، سوریہ پرکاش، اکولہ ملیش، ایم ایس نٹراج اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT