Tuesday , December 11 2018

حلقہ مشیر آباد : ترقی سے محروم اور مسائل کا شکار

سی پی ایم امیدوار ایم سرینواس کا عوام کو راحت پہونچانے کا عزم

سی پی ایم امیدوار ایم سرینواس کا عوام کو راحت پہونچانے کا عزم
حیدرآباد 15 اپریل ( سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی مشیر آباد شہر کا ایک ایسا حلقہ ہے جہاں مسائل کی یکسوئی اور مستقل حل کیلئے کسی نے کوشش نہیں کی ۔ سانحات اور ناگہانی حادثات کے سبب حلقہ اسمبلی مشیر آباد سرخیوں میں چھایا رہا ۔ لیکن اب انتخابات کے سلسلہ میں یہاں کی عوام حقیقی ہمدرد کی جانب اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہنے اور عوامی مسائل پر جدوجہد کرنے والوں کو اہمیت دینے کی ٹھان لی ہے ۔ تقریبا ہر سیاسی جماعت سے اس حلقہ کیلئے دعویداری جاری ہے لیکن ان میں عوام کے درمیان رہنے اور عوامی خدمات کیلئے جدوجہد کرنے میں سب سے کامیاب سی پی ایم امیدوار ایم سرینواس ہے ۔ ایم سرینواس جو سیول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اپنے تعلیمی دور ہی سے جدوجہد میں آگے رہے ۔ رامنتا پور پالی ٹکنیک کالج کے طلبہ صدر کی حیثیت سے انہوں نے کام کیا اور سی پی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی ریاستی صدر کی حیثیت سے انہوں نے خدمات انجام دی اور گذشتہ 13 سال سے شہر حیدرآباد کے عوامی مسائل پر مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔ برقی کے مسائل حصول اراضی کیلئے بھوپورائم ، شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے 715 کیلو میٹر کی 30 طویل پدیاترا پرانے شہر کی ترقی کیلئے خصوصی پیاکیج کے اعلان کیلئے سرکار پر دباؤ اور سرکاری فاضل اراضیات کی بے گھر افراد میں تقسیم ۔ بلدیہ کے بجٹ میں 40 فیصد سلم علاقوں کی ترقی کے لیے مختص کرنے مہم ، پینے کے پانی کی سربراہی ، غریب اور اوسط درجہ کو نظر انداز کرنے کے خلاف جدوجہد جیسے کئی ایک مسائل کو حل کروانے میں سی پی ایم امیدوار حلقہ اسمبلی مشیر آباد مسٹر ایم سرینواس نے کوشش کی ۔ اس کے علاوہ سب سے اہم سفید راشن کارڈ دہندوں کو پانی کی بل 151 روپئے تک مختص کرنے قانونی جدوجہد کی گئی اورا س کوشش سے تقریبا 3 ہزار افراد کے پانی کے بلز کو کم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پکوان گیس سلنڈر کے لیے آدھار کارڈز کے لزوم کی شرط کے خلاف کامیاب جدوجہد کی گئی ۔ سی پی ایم امیدوار ایم سرینواس کا کہنا ہے کہ مشیر آباد کے حلقہ بھولکپور ڈیویژن کو یکسر طور پر عوام منتخبہ نمائندوں نے نظر انداز کردیا اور اس علاقہ کی عوام پر اپنی لاپرواہی کو چھپانے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں کہ ان کے کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ انہوں نے بھولکپور علاقہ میں تاجروں اور روزگار کے موقع فراہم کررہے ان اداروں پر الزام لگانے والوں سے سوال کیا کہ آیا تم نے علاقہ میں بنیادی سہولیات کیوں فراہم نہیں کی ۔ قدیم پائپ لائن کو کیوں تبدیل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مشیر آباد حلقہ کی عوام بالخصوص اقلیتوں سے درخواست کی وہ انہیں علاقہ کی نمائندگی کا موقع فراہم کریں ۔

TOPPOPULARRECENT