Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / حلقہ مہیشورم میں سی پی آئی کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ

حلقہ مہیشورم میں سی پی آئی کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ

سرمایہ دارانہ نظام ختم کرنا اور شہریوں کو حقوق دلانا ہمارا مقصد : امیدوار عزیز پاشاہ کا خطاب

سرمایہ دارانہ نظام ختم کرنا اور شہریوں کو حقوق دلانا ہمارا مقصد : امیدوار عزیز پاشاہ کا خطاب

حیدرآباد۔22اپریل(سیاست نیوز) سینئر کمیونسٹ قائد وامیدوار اسمبلی حلقہ مہیشورم نے سینکڑوں کمیونسٹ قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ مہیشورم کے بڈنگ پیٹ‘ گاندھی نگر ‘ سری وینی ٹائون‘ستری نیلائم‘ وینکٹا دری کالونی اور دیگر علاقو ں کا دورہ کیا ۔مقامی عوام نے کمیونسٹ قائد کا گلپوشی کے ذریعہ استقبال کیا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے استقبال اور جوش وخروش کو مخالفین کی شکست قراردیتے ہوئے کہاکہ دولت اور جھونے پروپگنڈوں کے باوجود مخالفین اسمبلی حلقہ مہیشورم میں سی پی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو روکنے میںناکام رہے۔انہوں نے کہاکہ سی پی آئی نے وقف اور سرکاری اراضیات پر غیرمجاز قبضوں کی مخالفت میںکام کیاہے اور سی پی آئی کے اسی طرز عمل سے مہیشورم اسمبلی حلقہ میںسرگرم لینڈ گرابرس خوفزدہ ہیں جنھیں سی پی آئی کے مخالفین کی پشت پناہی حاصل ہے۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ عوامی بھلائی کیلئے اقتدار کو تک ٹھوکر مارنے والی سیاسی جماعت کا نام کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمائیدارنہ نظام کو ختم کرنا اور عام شہری کو اس کے حقوق دلانا ہی کمیونسٹ پارٹی کا اہم نظریہ ہے اور اسمبلی حلقہ مہیشورم میںسرگرم سی پی آئی مخالفین نہ صرف سرمایہ دار ہیں بلکہ دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کے ذریعہ کمایا ہوا کالادھن کے ذریعہ عزیزپاشاہ کو شکست دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیاکہ مخالفین کی تمام سازشوں کو مہیشورم اسمبلی حلقہ کی عوام ناکام بنادے گی۔انہوں نے 30اپریل کو رائے دہی کے دن درانتی بھٹے کے نشان پر مہر لگانے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ووٹنگ مشین پر چھ نمبر کا نشان درانتی بھٹہ ہے ۔ انہو ںنے عوام سے کسی بھی بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈوں سے بچنے کی عوام سے اپیل بھی کی۔

TOPPOPULARRECENT