حلقہ نامپلی کو برق رفتار ترقی دینے کا عزم

تلگو دیشم امیدوار فیروز خاں کا پیدل دورہ ، عوام سے ملاقات

تلگو دیشم امیدوار فیروز خاں کا پیدل دورہ ، عوام سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی نامپلی سے تلگو دیشم پارٹی کے امیدوار فیروز خاں نے منگل کو شام 5 بجے سے نامپلی دواخانہ کے اطراف و اکناف حبیب نگر ، مسجد ٹیک علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ امیدوار جو وعدے کرتا ہے منتخب ہونے پر اسے نبھانہ اس کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی سیاسی طاقت کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کئے ہیں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ انہیں ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ حلقہ نامپلی کو برق رفتار ترقی دی جائے ۔ فیروز خاں نے کہا کہ پیدل دورہ کے موقع پر انہیں ایک غریب عورت نے جس کے معصوم بچے ہیں بتایا کہ وہ اور اس کے بچے بھوکے ہیں جس پر انسانی ہمدردی کی بناء پر انہوں نے اس عورت اور اس کے بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کی کوشش کی جس پر مقامی جماعت کے لوگ چراغ پا ہوگئے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ فیروز خاں پیسے دے رہا ہے ۔ فیروز خاں نے کہا کہ کیا کسی بھوکے کو کھانا کھلانا جرم ہے ؟ کیا کسی کے ساتھ ہمدردی کرنا گناہ ہے ؟ فیروز خاں نے کہا کہ سابق میں مقامی جماعت کا نمائندہ اس حلقہ سے منتخب ہو کر اسمبلی میں رہتے ہوئے غریب عوام کے لیے بنیادی سہولتیں کیوں مہیا نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گمراہ کن پروپگنڈہ کی طرف کبھی توجہ نہیں دیں گے ۔ کیوں کہ حلقہ نامپلی کے عوام کو اچھے برے کی پہچان ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT