Tuesday , December 11 2018

حلقہ نامپلی کے کانگریسی امیدوار محمد فیروز خان کی پدیاترا

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) محمد فیروز خان امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ نامپلی کے مہدی پٹنم ڈیویژن میں آج صبح پدیاترا کی ۔ دلشاد نگر کالونی کے مکین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور وہاں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ وہاں کی عوام نے سماجی اور بنیادی مسائل جیسے برقی اور بلدی مسائل سے واقف کروایا ۔ دلشاد نگر کالونی میں جابجا کچرے کے انبار ، سڑکوں کی عدم تعمیر اور جب تعمیر ہوتی ہے تو صرف چھ ماہ کے اندر سڑک ناقابل عبور ہوجاتی ہے ۔ یہاں پر نل کے کنکشن کیلئے مقامی جماعت کے کارکن کو پانچ تا چھ ہزار روپئے دینا پڑتا ہے ، کسی بھی کام جیسے راشن کارڈ کا بنوانا ، شادی مبارک ، لون کا مسئلہ ہو ہر ایک کیلئے جب تک مقامی جماعت کے کارکن کو رشوت نہ دیں تو کام نہیں ہوتا ۔ مکان کی تعمیر کیلئے منہ مانگی رقم دینا پڑتا ہے ۔ تمام شکایات سننے کے بعد فیروز خان امیدوار حلقہ نامپلی نے شہریوں کو تیقن دیا کہ مجھے اسمبلی کا ممبر بنایئے ، آپ کے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ، انشاء اللہ تمام شکایتوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ کوئی بھی شکایت کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔ دلشاد نگر کالونی کے مکینوں نے فیروز خان کا والہانہ استقبال کیا اور جگہ جگہ گلپوشی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT