Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ پارلیمنٹ میدک کی ترقی کیلئے موثر اقدامات

حلقہ پارلیمنٹ میدک کی ترقی کیلئے موثر اقدامات

سنگاریڈی ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمان میدک وجئے شانتی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت رکن پارلیمان اپنے حلقہ میدک میں کئی ترقیاتی کام انجام دے چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ زیادہ تر ریلوے لائن کی منظوری کیلئے مرکزی وزرات ریلوے سے نمائندگی کرنے توجہ دیتے ہوئے میدک تا اکنا پیٹ ریلوے لائن منظور ک

سنگاریڈی ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمان میدک وجئے شانتی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت رکن پارلیمان اپنے حلقہ میدک میں کئی ترقیاتی کام انجام دے چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ زیادہ تر ریلوے لائن کی منظوری کیلئے مرکزی وزرات ریلوے سے نمائندگی کرنے توجہ دیتے ہوئے میدک تا اکنا پیٹ ریلوے لائن منظور کروانے میں کامیابی حاصل کی ۔گزشتہ 33 سالوں سے ریلوے لائن منظور کروانے کیلئے مختلف سیاسی قائدین عوام کو صرف تیقنات دیتے رہے جبکہ میں نے میدک کے عوام کے دیرینہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کروایا ۔ میدک تا اکنا پیٹ ریلوے لائن 129 کروڑ کی لاگت سے مکمل کی جائیگی ۔ رکن پارلیمان وجئے شانتی نے کہا کہ میٹرو ریلوے لائین کے تنصیبی کام حیدرآباد ۔فلک نما تا میاں پور تکمیل کے مراحل میں اور پٹن چیرو تک ایم ایم ٹی ایس ریلوے لائن کی منظوری عمل میں آچکی ہے اور مرکزی وزیر ریلوے سے کاموں کے جلد آغاز کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ پٹن چیرو تک ریلوے لائن کی تنصیب ہوجائے تو عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی جس کی وجہ سے ٹرافک کے مسائل بھی بڑی حد تک حل ہوجائیں گے

جبکہ دوسرے مرحلے کے طورپر پٹن چیرو تا سنگاریڈی تک ایم ایم ٹی ایس ریلوے لائن کو وسعت دلوانے کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے ریلوے لائن منظور کروانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔ سنگاریڈی تک ریلوے لائن کی تنصیب کے بعد ایم ایم ٹی ایس ریل میں سوار ہوکر حیدرآباد تا سنگاریڈی تک عوام کے ہمراہ سفر کرنا میرا خواب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میدک میں حصول پاسپورٹ کیلئے حجاج اکرام ، طلباء اور دیگر افراو کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چنانچہ نئی دہلی میں سلمان خورشید مرکزی وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع کے مستقر سنگاریڈی پر ایک پاسپورٹ آفس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے یادداشت پیش کی گئی ۔ 23 جنوری کو اپنے دورۂ دہلی کے موقع پر دوبارہ سلمان خورشید مرکزی وزیر سے اس خصوص میں ملاقات کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا جائیگا ۔

وجئے شانتی رکن پارلیمان میدک نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ کے تمام 7 اسمبلی حلقہ جات سنگاریڈی ، پٹن چیرو ، نرساپور ، میدک ، گجویل ، دوباک اور سدی پیٹ کی ترقی کیلئے وہ ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ میدک سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے وہ کانگریس پارٹی ہائی کمان کے قائدین سے ملاقات کرچکی ہیں اور انھیں پارٹی ٹکٹ دینے کا تیقن بھی دیا گیا ہے جبکہ سنگاریڈی میں کل ہند کانگریس کمیٹی مبصر بسوراج پاٹل کی آمد کے موقع پر کسی بھی کانگریس قائدن کی جانب سے وجئے شانتی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ نہیں کیا جانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ 4 اراکین اسمبلی نے مجھے پارٹی ٹکٹ دینے کی نمائندگی کرنے مجھ سے فون پر ربط پیدا کیا لیکن میں نے منع کردیا چونکہ کانگریس پارٹی ہائی کمان مجھے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کرچکی ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی مجھے انتخابی جلسوں میں مدعو بھی کیا جاچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT