Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حلقہ یلاریڈی کے منڈلوں کیلئے 650ڈبل بیڈرومس مکانات منظور

حلقہ یلاریڈی کے منڈلوں کیلئے 650ڈبل بیڈرومس مکانات منظور

یلاریڈی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کو پہلے مرحلہ میں650 ڈبل رومس کے مکانات کی منظوری کی گئی ہے۔ محکمہ ہاؤزنگ ڈی ای ای مسٹر ناگیشور راؤ نے مزید بتایا کہ یلاریڈی منڈل میں تماریڈی موضع کو 50 ڈبل بیڈروم مکانات اور یلاریڈی کو 80مکانات منظور کئے گئے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے منتخب کردہ اراضی کا زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا نے نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھوکر کے ساتھ معائنہ کیا۔ پوچارم علاقہ کو 50مکانات اور ناگی ریڈی پیٹ گرام پنچایت 50مکانات منظور کئے گئے۔ اس طرح منڈل لنگم پیٹ کے سجن پلی کے 25مکانات، ایکا پلی کو 25 مکانات، لنگم پیٹ کو 50 مکانات، منڈل سداشیو نگر میں اڈلور، یلاریڈی کو 50 مکانات، سداشیو نگر کو 50 مکانات، کلوارل کو 50مکانات، پدما جی واڑی کو 20مکانات منظور کئے گئے۔ منڈل گندھاری میں جواڑی علاقہ کو 20مکانات، سرورپور کو 30مکانات اور گندھاری کو 50مکانات منڈل تاڑوائی میں ایرہ پہاڑ کو 50مکانات اور بسوانا پلی کو 50مکانات منظور کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ ہاؤزنگ ورک انسپکٹر، مسٹر ناگیشور ریڈی، مسٹر روی کمار، مسٹر چکرا پانی اور مسٹر مہیش موجود تھے۔ یلاریڈی حلقہ کے جملہ چھ منڈلوں کو پہلے مرحلہ میں 650 مکانات منظور کئے جارہے ہیں جس کی تعمیرات کا آغاز بہت جلد کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT