Saturday , February 16 2019

حلق کے کینسر کو روکنے تمباکو پر سپریم کورٹ امتناع کو روبعمل لانے پر زور

کولکتہ ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ماہر امراض کینسر اس بات پر متفق ہیںکہ دو پیکٹوں میں فروخت کئے جانے والے تمباکو کی فروخت پر امتناع سے متعلق سپریم کورٹ احکام پر عمل آوری کی صورت میں 90 فیصد کی حد تک حلق کے کینسر سے بچایا جاسکتا ہے ۔ عالمی یوم کینسر کے موقع پر سر اور گردن کی سرجری کے ماہر آنکولوجسٹ ڈاکٹر ساؤرو دتا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ سپریم کورٹ نے /23 ستمبر 2016 ء کو گھٹکا ، پان مسالہ جیسے دو پیکٹوں میں فروخت کئے جانے والے تمباکو کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی ۔ ڈاکٹر دتا نے کہا کہ ’’جب ہم جانتے ہیںکہ حلق کے کینسر کے 90 فیصد واقعات اس قسم کے تمباکو کے استعمال کے سبب ہوتے ہیں اور دو پیکٹوں میں فروخت کئے جانے والے اس تمباکو کی فروخت پر امتناع کیلئے قانون بھی ہے تو پھر کیا بات ہے جو اس پر عمل آوری سے روک رہی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT