Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ’ حلوہ ‘ تقریب سے بجٹ دستاویزات کی اشاعت کا آغاز

’ حلوہ ‘ تقریب سے بجٹ دستاویزات کی اشاعت کا آغاز

نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بجٹ 2016-17 کے دستاویزات کی اشاعت کا کام آج روایتی حلوہ تقریب سے شروع ہوگیا ۔ اس تقریب میں وزیر فینانس ارون جیٹلی اور ان کے نائب جئینت سنہا نے نارتھ بلاک میں شرکت کی ۔ یہ روایت طویل عرصہ سے ہے اور اس کے تحت حلوہ ایک بڑی کڈھائی میںتیار کیا جاتا ہے اور وزارت کے سارے عملہ میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ فینانس سکریٹری رتن واتل ‘ معتمد مال ہسمکھ اڈھیا ‘ معاشی امور کے سکریٹری و دیگر عہدیدار اور وزارت کا عملہ ‘ جو بجٹ کی تیاری کے عمل کا حصہ تھا ‘ اس تقریب میں موجود تھا ۔ اس تقریب کی خصوصیت یہ ہے کہ جب یہ حلوہ وزارت کے عہدیداروں اور سپورٹ عملہ میںتقسیم کردیا جاتا ہے جو بجٹ کی تیاری سے راست تعلق رکھتے تھے تویہ عملہ اب وزارت ہی میں قیام کریگا اور لوک سبھا میں بجٹ کی پیشکشی تک اپنے خاندانوں سے بھی دور رہے گا ۔ ان کو اپنے رشتہ داروں اور افراد خاندان سے فون پر بھی یا کسی اور ذریعہ سے رابط کرنے کی اجازت نہیں رہتی ۔ وزارت کے صرف سینئر عہدیداروں کو ہی گھر جانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ اس سال کا عام بجٹ لوک سبھا میں 29 فبروری کو وزیر فینانس ارون جیٹلی پیش کرینگے جو ان کا دوسرا مکمل بجٹ ہوگا ۔

 

کنہا کی درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی ۔ 19 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے اسٹوڈنٹس لیڈر کنھیا کمار کو سپریم کورٹ سے فوری طورپر کوئی راحت حاصل نہ ہوسکی ۔ عدالت عظمیٰ نے اس بنیاد پر ان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کردیا کہ اس سے ایک ’خطرناک مثال‘ قائم ہوگی اور اُنھیں ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں کنھیا کمار کے وکلاء سشیل بجاج اور ورند اگروور پولیس کی سخت نگرانی میں ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے پاس پہونچے اور اپنی رخواست بیان کی ۔ دہلی ہائیکورٹ پٹیالہ ہاؤز کورٹ کامپلکس کے قریب ہی واقع ہے جہاں بے قابو وکلاء نے پیر اور چہارشنبہ کو کنھیا کمار کے علاوہ صحیفہ نگاروں پر حملہ کردیا تھا ۔ ہائیکورٹ میں پتہ چلا کہ درخواست ضمانت میں چند تکنیکی خامیاں پائی گئی جن میں اصلاح کی ضرورت ہے چنانچہ اس درخواست پر پیر یا منگل کو سماعت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT