Saturday , February 23 2019

حماس کی سرنگ تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کراسنگ کھول دی

یروشلم ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پٹی سے ملحقہ اس نے اپنی کلیدی سرحدی کراسنگ کو حماس گروپ کی جانب سے کراسنگ کے نیچے بنائی گئی سرنگ کو تباہ کرنے کے بعد، دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس طرح اب کراسنگ کی بازکشادگی سے امدادی سازوسامان غزہ کے کلیدی باب الداخلہ سے لایا جاسکے گا۔ یاد رہیکہ اسرائیل نے سرنگ کی تباہی کے بعد کرم شیلوم کراسنگ کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔ 1.5 کیلو میٹر طویل سرنگ اسرائیلی فوجیوں کی چوکیوں اور گیس و فیول پائپ لائنس سے گزرتی تھی۔ اسرائیلی طیاروں نے سرنگ کو تباہ کردیا، جس میں کئی عصری نوعیت کے آلات بھی نصب کئے گئے تھے۔ یاد رہیکہ گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیل نے یہ تیسری سرنگ تباہ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT