Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / حماس کے قیام کی 27 ویں سالگرہ، فوجی پریڈ

حماس کے قیام کی 27 ویں سالگرہ، فوجی پریڈ

حماس کے ڈرون طیاروں پر نظر رکھنے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پرواز

حماس کے ڈرون طیاروں پر نظر رکھنے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پرواز
غزہ سٹی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس نے اپنی 27 ویں سالگرہ منانے کیلئے اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا جہاں نہ صرف فوجی پریڈ کی سلامی لی گئی بلکہ ڈرون طیاروں کے کرتب بھی دکھائے گئے۔ یاد رہے کہ حماس کی داغ بیل 987ء میں ڈالی گئی تھی جو مصر کی اخوان المسلمین سے تحریک حاصل کرتے ہوئے قائم کی گئی تھی جس کے ایجنڈا میں اسرائیل کی تباہ کاری اور 1948ء سے قبل کی برطانوی۔ فلسطین سرحدوں پر دولت اسلامیہ کا قیام شامل ہے۔ دریں اثناء اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا کہ حماس کے ڈرون طیاروں پر نظر رکھنے کیلئے فضاء میں اسرائیلی طیارے بھی پرواز کررہے تھے حالانکہ حماس کے ڈرون طیاروں نے اسرائیل کی سرحد کی جانب رخ بھی نہیں کیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل کو خدشہ تھا کہ حماس کے ڈرون طیارے تباہی مچا سکتے ہیں لیکن جب کافی دیر گذر گئی اور اسرائیلی طیاروں نے یہ اندازہ کرلیا کہ حماس کے ڈرون طیارے ملک کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں، تو وہ اپنے ٹھکانوں پر واپس آگئے۔ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے بھی حماس کے ڈرون طیاروں کی توثیق کی لیکن اسرائیل کے ردعمل کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ غزہ کی سڑکیں جو بارش کی وجہ سے گیلی تھیں، وہاں تقریبات کے دوران راکٹ اور مورٹار لانچرس کے علاوہ سیاسی لباس میں نقاب پوش اور ہیلمٹ پہنے ہوئے حماس کے مسلح سپاہی بھی موجود تھے جنہیں یزید بن القاسم بریگیڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لاریوں میں بڑے بڑے راکٹس جن میں دیسی ساختہ M 75 بھی موجود تھے جن کی اہلیت 80 کیلو یٹر کی دوری تک مار کرنے کی ہے، بھی موجود تھے۔ ان راکٹس کو اگر لانچ کیا جائے تو وہ یروشلم اور تل ابیب تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب کے انعقاد اور دیگر فوجی ضروریات کی تکمیل کیلئے القاسم بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایران کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT