Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حمایت ساگر میں تیراکی کے دوران کمسن غرقاب

حمایت ساگر میں تیراکی کے دوران کمسن غرقاب

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تیراکی کے دوران حمایت ساگر میں ایک کمسن لڑکا مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 16 سالہ محمد کریم جو وادی محمود علاقہ کے ساکن محمد مزمل کا بیٹا تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی غرض سے حمایت ساگر گیا تھا اور پی اینڈ ٹی کالونی کے جانب علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پانی سے لطف اندوز ہونے تیراکی کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر کریم غرقاب ہوگیا تاہم پولیس نے آج اس کی نعش کو برآمد کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا اور ورثہ کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کریم کے ہمراہ عبدالعزیز ، امین اطہر ، اڈو و دیگر موجود تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT