Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / حملوں میں کئی حوثی باغی ہلاک

حملوں میں کئی حوثی باغی ہلاک

دبئی12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وسطی شہر دمت میں حکومت نواز مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر حملہ کر کے کئی حوثی باغیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ دارالحکومت صنعا، لحج اور تعز میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فوج نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جہاں باغیوں اور سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الضالع شہر کے مقامی قبائل نے صدر منصور ھادی کی جانب سے مزاحمت کاروں کی حمایت کی اپیل قبول کرکے دمت شہر سے باغیوں کا صفایا کرنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الضالع گورنری کے دمت شہر میں چہارشنبہ کو لڑائی میں کم سے کم پانچ باغی ہلاک ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT