Friday , December 15 2017
Home / دنیا / حملوں کے باوجود ’خلافت‘ سلامت آئی ایس لیڈر کا دعویٰ

حملوں کے باوجود ’خلافت‘ سلامت آئی ایس لیڈر کا دعویٰ

بیروت ، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ نے ایک نیا پیام جاری کیا جو مبینہ طور پر اس کے روپوش لیڈر کی طرف سے ہے، جس نے دعویٰ کیا کہ اُن کی خودساختہ ’’خلافت‘‘ اس کے خلاف عدیم النظیر اتحاد کے باوجود ’’سلامت‘‘ ہے۔ آج پیش کردہ 24 منٹ کے آڈیو پیام میں ابوبکر البغدادی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں نے اُن کے گروپ کے عزم اور استقلال کو مزید تقویت بخشی ہے۔ انھوں نے ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف سعودیہ زیرقیادت حالیہ معلنہ اسلامی اتحاد کا مضحکہ اڑایا اور اسرائیل کو تنبیہہ دی کہ ’’ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ تم سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں، جو منہ چھپانے پر مجبور ہوجائیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT