Sunday , January 21 2018
Home / پاکستان / حملہ آوروں کے القاعدہ کے سلیپرسیل ہونے کی توثیق

حملہ آوروں کے القاعدہ کے سلیپرسیل ہونے کی توثیق

کراچی۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ کراچی میں اسماعیلی فرقہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بس پر کئے گئے حملہ میں ملوث چار عسکریت پسندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان لوگوں نے 45 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا تاہم ایک سراع رساں نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شدہ تمام چاروں عسکریت پسند القاعدہ کے ایک سلیپر سیل سے مبینہ طور پر وابستہ ہیں

کراچی۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ کراچی میں اسماعیلی فرقہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بس پر کئے گئے حملہ میں ملوث چار عسکریت پسندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان لوگوں نے 45 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا تاہم ایک سراع رساں نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شدہ تمام چاروں عسکریت پسند القاعدہ کے ایک سلیپر سیل سے مبینہ طور پر وابستہ ہیں ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آور بہترین درسگاہوں سے تعلیم یافتہ تھے اور ان میں سے ایک نے شخصی طور پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظوہری سے ملاقات بھی کی تھی اور یہ بات وہ وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ چاروں القاعدہ کی سلیپر سیل سے وابستہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT